کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق باچا خان چوک دھماکے کا مقدمہ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹ میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں  نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی، بارودی مواد، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
دھماکے کے چھ شدید زخمی اس وقت بھی سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔
باچا خان چوک پر منگل 30 جولائی کی شام سٹی تھانے کے سامنے کھڑی پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے۔


Comments