دفاعی صنعت میں نجی شراکت کے وسیع مواقع موجود ہیں:آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت میں نجی شراکت کے وسیع مواقع موجود ہیں،بہتری کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ضروری ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دفاعی پیداوار اور سکیورٹی انحصار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دفاعی پیداوار کیلئے حکومتی اداروں کیساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے، دفاعی صنعت میں نجی شراکت کے وسیع مواقع موجود ہیں،بہتری کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ضروری ہے۔سیمینار میں نئی پالیسی کے لیے سفارشات تیار کی گئیں جبکہ وفاقی وزراء زبیدہ جلال، فواد چودھری اور عبدالرزاق داؤد نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ 

Comments