افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں بم دھماکا، تیس سے زائد ہلاکتیں

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں سے گزرنے والی قندھار ہرات ہائی وے پر نصب ایک بم کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک بس میں سوار پینتیس مسافروں کی ہلاکت ہو گئی ہے۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فراہ صوبے کی حکومت کے ترجمان کے مطابق ستائیس زخمی مسافروں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سڑک کے کنارے بم نصب کرنے کی ذمہ داری کسی عسکری گروپ نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے لیکن فراہ صوبے کی پولیس کے سربراہ تر جمان کے مطابق یہ بم طالبان نے نصب کیا تھا۔ یہ دھماکا اقوام متحدہ کی اُس رپورٹ کے ایک روز بعد ہوا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ سن 2019 کے پہلے نصف حصے میں شہریوں کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد تیرہ سو سے زائد ہو چکی ہے۔

Comments