ایران یورینیئم افزودگی کی سطح بلند کرے گا، صدر روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سات جولائی کے بعد ایران یورینیئم افزودہ کرنے کی سطح کو بلند کرے گا۔ روحانی کے مطابق سن 2015 کی ڈیل میں اس سطح تک کی افزودگی کو روک دیا گیا تھا۔ اسی ہفتے کے دوران ایران نے کم افزودہ یورنیئم کے ذخیرے میں اضافہ کی بھی تصدیق کی تھی۔ ایرانی صدر کے تازہ اعلان پر جوہری ڈیل کے یورپی دستخط کنندگان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Comments