جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لاکھوں افراد کی نقل مکانی

جاپان کے جنوب مغرب میں شدید بارشوں کی وجہ سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے جیسے خطرات کے پیش نظر صوبہ کاگوشیما کے تقریبا آٹھ لاکھ افراد کو اپنے گھر چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ جاپانی محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جزیروں پر مشتمل جنوب مغربی اور مغربی علاقوں میں آئندہ کئی روز تک شدید بارشیں ہوں گی۔

Comments