بونیر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں شدید سیلاب سے دو بچے جاں بحق

بونیر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں آج شدید سیلاب سے دو بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شدید سیلاب میں بونیر میں ایک دس سالہ بچہ جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

ایک اور واقعے میں جنوبی وزیرستان میں شدید سیلاب میں ایک بچی بہہ گئی۔

ادھر چترال کی ضلعی انتظامیہ نے شدید سیلاب کے حوالے سے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ہنگامی مرکز قائم کیا ہے۔

Comments