اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جیلوں میں امیرطبقے کوسہولیات کی فراہمی قانون کامذاق اڑانے کے مترادف ہے اور یہ امراسلام کی روح اور انسانی حقوق کے بھی منافی ہے۔
انہوں نے سیہون شریف میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف معاشرے میں اس امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے اقتدار میں آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو سندھ میں غربت کے خلاف جنگ اورصحت کی ناقص سہولتوں میں بہتری اور صوبے میں سکول چھوڑجانے والے بچوں کے دوبارہ سکولوں میں داخلے کااعلان کرناچاہیے۔
فردوس عاشق نے کہاکہ ذرائع ابلاغ کی آزادی اور ان کے حقوق کاتحفظ وزیراعظم عمران خان کاویژن ہے جو میڈیا کے لئے مثالی اورسازگارماحول کی بھی عکاسی کرتاہے۔
Comments
Post a Comment