وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی شکایات کی وصولی اور ازالے کےلئے ایک مربوط نظام وضع کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے کہا کہ ہر عمارت میں خوراک اور ٹرانسپورٹ سیکشنوں کے نمائندوں کے ہمراہ ایک رجسٹر رکھ دیا گیا ہے تاکہ شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شکایت کا ابتدائی سطح پر ازالہ نہیں ہوتا تو پھر اس کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو جاری کردہ کارڈ کی پشت پر ایک یونیورسل رسائی نمبر درج کیا گیا ہے جس کے ذریعے براہ راست کال کی جاسکتی ہے۔
اس کےعلاوہ عازمین حج آن لائن یا وزارت مذہبی امور کی ایپ کے ذریعے بھی اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔
خوراک کی فراہمی کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل حج نے کہا کہ حفظان صحت کے اصول کے مطابق خوراک ،صفائی ستھرائی، مقدار ،معیار اور عازمین حج کو اس کی بروقت فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ خوراک، ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیا کے حوالے سے ایک جامع نظام وضح کیاگیا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ سعودی لائسنس یافتہ کھانا تیار کرنے والی کمپنیوں کی خوراک کی فراہمی کے لئے خدمات حاصل کی گئی ہیں جن کی سعودی حکومت کے علاوہ پاکستان حج مشن کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے تاکہ صاف معیاری اور صحت افزا خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
دریں اثنا چیف فوڈ کوآرڈی نیٹر خلیفہ Takkar اور صحافیوں نے خوراک تیار کرنے والی کمپنیوں کے دفاتر کا دورہ کیا اور خوراک کی تیاری، پیکنگ اور حجاج تک اس کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خلیفہTakkar نے کہا کہ عازمین حج کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کےلئے عدم برداشت کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔
Comments
Post a Comment