کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کابغیرہیلمٹ، کم عمر موٹر سائیکل سواروں، بغیر نمبر پلیٹ و رجسٹریشن اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاون۔

کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کابغیرہیلمٹ، کم عمر موٹر سائیکل سواروں، بغیر نمبر پلیٹ و رجسٹریشن اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاون۔
‎یاد رہے کہ ضلع بھر میں سال 2018-19کے دوران ٹریفک کے 527حادثات میں اب تک 119 اموات کے ساتھ ساتھ795 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔جس میں زیادہ تر موٹر سائیکل سواروں کے حادثات شامل ہیں۔ کیونکہ ان میں زیادہ تر کم سن بچے ہوتے ہیں جو کہ ٹریفک کے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
‎ضلعی انتظامیہ نے اس کے روک تھام کے لیے آج سے کریک ڈاون شروع کیا ہے۔جس کے تحت بغیرہیلمٹ، کم عمر موٹر سائیکل سواروں، بغیر نمبر پلیٹ و رجسٹریشن اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس والے موٹر سائیکل سواروں  کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
‎پٹرول پمپ مالکان کو بھی سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ بغیر ہلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر مذکورہ پٹرول پمپ کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائیگی۔
‎والدین بھی اس سلسلے میں احتیاط سے کام لیں اور کم عمر لڑکوں کو موٹر سائیکل نہ دیں تاکہ ان کی زندگی محفوظ ہو۔

Comments