امریکا نے چین کی وارننگ کے باوجود جنگی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ کر دیا

واشنگٹن:  چینی فوج کی جانب سے امریکا پر تنقید کے بعد واشنگٹن نے جنگی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ کر دیا۔ بیجنگ نے گزشتہ روز واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ تائیوان سے دور رہے ورنہ ضروری ہوا تو طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
چینی فوج کی جانب سے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کے خلاف امریکا پر تنقید کے بعد واشنگٹن نے جنگی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ کر دیا، رپورٹ کے مطابق انٹیاٹم نامی بحری بیڑہ 112 میل چوڑی آبنائے تائیوان کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔ امریکی بیڑے کے ترجمان کے مطابق امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر کشتیوں کی آزادانہ نقل وحرکت جاری رکھے گا۔
چین نے واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے، گزشتہ روز بیجنگ نے واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ تائیوان سے دور رہے ورنہ ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

Comments