سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی طویل چھٹیوں کا اعلان

سعودی عرب نے سرکاری ملازمین کیلئے عید الاضحیٰ اور حج کی 12 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزارت شہری خدمات کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں 6 اگست بروز منگل سے عیدالاضحیٰ اور حج کی چھٹیاں شروع ہو جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے بعد سرکاری دفاتر 18 اگست بروز اتوار کھلیں گے، مجموعی طور پر عید اور حج کی چھٹیاں 12 دن پر مشتمل ہوں گی۔

Comments