شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے دو میزائل تجربے جزیرہ نما کوریا کیلئے فوجی خطرہ ہیں،جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے دو میزائلوں کا تجربہ جزیرہ نما کوریا کیلئے فوجی خطرہ ہے ۔
یہ ردعمل شمالی کوریا کی طرف سے آج اپنے مشرقی ساحل سے سمندر میں دو میزائل فائر کرنے پر سامنے آیا ہے ۔
سیول کی نیشنل سیکورٹی کونسل نے کہاکہ بیلسٹک میزائل فائرکرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے جو شمالی کوریا پراس ٹیکنالوجی کے استعمال پرپابندی عائد کرتی ہیں۔انہوں نے شمالی کوریا پر زوردیا کہ ایسے اقدامات سے باز رہے جو تنائو میں کمی اور امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے سلسلے میں نقصان دہ ہوئی ۔
تاہم شمالی کوریا نے پابندی کو یہ کہہ کر مسترد کردیاکہ یہ اس کے اپنے دفاع کے حق سے تجاوز کرنے کے مترادف ہے۔

Comments