سال 2014 میں پیش آنے والے اندوہ ناک واقعے ، سانحہ آرمی پبلک اسکول، میں بچ جانے والے ایک طالب علم احمد نواز نے لندن میں ڈیانا ایوارڈ حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔احمد کو یہ ایوارڈ نوجوانوں کی تعلیم کے متعلق مہم چالنے پر ملا۔
تفصیلات کے مطابق ایوارڈ تقریب برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہوئی۔
احمد پہلے پاکستانی ہیں جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
احمد نواز نے برطانیہ میں ہونے والے جنرل سرٹیفیکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ انہوں نے چھ اے ڈسٹنکشن اور 2 اے حاصل کیے۔
انہوں نے اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
واضح رہے احمد اے پی ایس میں اپنی کلاس میں تھے جب اسکول پر حملہ ہوا۔ حملے میں گولی ان کے بازو میں لگی اور وہ بال بال بچے۔
سانحے کے تین ماہ بعد وہ برمنگھم کے کوئن ایلزبتھ ہوسپٹل میں علاج کے لئے شفٹ کردیے گئے۔
سولہ دسمبر 2014 کو پیش آنے والے واقعے میں 131اسکول کے بچوں کے ساتھ 10لوگ شہید ہوئے تھے۔
Comments
Post a Comment