عمران ،ٹرمپ کی کامیاب ملاقات سے فائدہ اٹھانے کا یہ بہترین وقت ہے:امریکی محکمہ خارجہ

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیاب ملاقات سے فائدہ اٹھانے کا یہ بہترین وقت ہے۔
 واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کےدوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان Morgan Ortagus نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کےلئے پرعزم ہیں۔

Comments