تربیلا جھیل، کشتی الٹنے سے پچاس افراد ڈوب گئے

ہری پور میں واقع تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گی،کشتی الٹنے سے 50 کے قریب افراد ڈوب گئے، تین بچے، دو خواتین اور ایک مرد ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 افراد کو ریسکیو کر کے زندہ نکال لیا گیا جبکہ 34 کے قریب افراد لاپتہ ہیں، ضلع ہری پور میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پاک فوج سمیت ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
 آج ہری پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا کالا ڈھاکہ سے ہری پور آنے والی مسافروں سے بھری کشتی یونین کونسل برگ کے مقام پر الٹ گئی جس میں 50 کے قریب مسافر سوار تھے۔
کشتی میں مسافروں کے ساتھ مویشی اور دیگر سامان موجود تھا، اب تک کل 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں تین بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، 34 کے قریب افراد ابھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی ضلع ہری پور میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پاک فوج سمیت دیگر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہا ہے، مقامی افرار بھی ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ پشاور اور نوشہرہ سے غوطہ خور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
مسافروں میں زیادہ تر کا تعلق تورغر سے ہے اور دیگر کالا ڈھاکہ اور ناڑہ امازئی کے ہیں جگہ دور ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاحال لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

Comments