پاکستان کابھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج

بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر Gaurav Ahluwalia کو آج پھر دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
 گزشتہ روزکنٹرول لائن کےDanna،Dhddnial،Jura،Lipa، Shardda اور شاہ کوٹ سیکٹروں میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ میں ایک بےگناہ شہری شہید اور خواتین اور بچوں سمیت نو شہری زخمی ہوگئے تھے۔
 دفتر خارجہ کےترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو بھارتی مارٹر اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور انسانی وقار اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
 ترجمان نے کہاکہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے علاقائی امن وسلامتی کو خطرہ ہے جو کسی تذویراتی غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں۔
 انہوں نے بھار ت پر زور دیا کہ وہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے موجودہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرائے، اپنی فورسز کو جنگ بندی کا حقیقی طورپر احترام کرنے کی ہدایت کرے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر امن برقرار رکھے۔

Comments