کینیڈا نے پاکستانی طلبا کیلئے اسٹڈی ویزہ آسان کردیا

کینیڈین حکام نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا کے لیے اسٹڈی ویزہ آسان بنا دیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق طلبا کو اب صرف 20 دن میں اسٹڈی پرمٹ مل سکے گا
کینیڈا کی جانب سے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام میں شامل کرنے کے بعد پاکستانی طلبہ نئی ویزہ پالیسی کے تحت تمام ضروری دستاویزات فراہم کرنے کے بعد بیس دن میں ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ کینڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کی درخواست پر پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام میں شامل کیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین کا کہنا تھا کہ اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں ابتدا میں چین، بھارت ، فلپائن اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے طلبا کو شامل کیا گیا تھا، تاہم اب اس فہرست میں پاکستانی طلبا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
وزیر امیگریشن احمد حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اسٹوڈنٹس کم مدت میں اسٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے، ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت اب یہ اسٹڈی ویزہ حاصل کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے طلبا کینیڈ ا ٓکر ہماری معیشت بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جب کہ اس سے لوگوں کے درمیان تعاون بھی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ غیر ملکی طلبا کی جانب سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی درخواستوں کی روشنی میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اب پاکستانی طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ویزا سہولت انتہائی تیز کی جائے گی۔
پوری دنیا کی ساٹھ فیصد جھیلیں اور دس فیصد جنگلات اسی ایک ملک میں واقع ہیں۔ساڑھے تین کروڑ آبادی کے اس ملک کا رقبہ تقریباً ایک کروڑ مربع کلو میٹر ہے جس میں صرف میٹھے پانی کی جھیلوں کا رقبہ پاکستان کے مجموعی رقبے سے زیادہ ہے اور دنیا کے اس دوسرے سب سے بڑے ملک کا دوسرا بڑا مذہب اسلام ہے۔ دنیا کے195ممالک میں کینیڈا دسویں سب سے بری معیشت ہے۔

Comments