وزیراعظم اقتصادی شعبہ کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کر رہے ہیں:اسد عمر

خزانے کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانا اورقومی معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقتصادی شعبہ کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگائی پر قابو پانے اور حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی لانے کے مسائل کا سامنا ہے تاہم ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند ماہ میں اقتصادی صورتحال میں بہتری کا رجحان نظر آئے گا۔

Comments