الیکشن کمیشن: انٹرپارٹی انتخابات نہ کرانیوالی پارٹیز کیخلاف کارروائی کی سفارش

اسلام آباد: الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں سے تنگ آ گیا، بر وقت انٹرپارٹی انتخابات اور سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والی پارٹیز کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کر دی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قوانین پر عمل نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کے مخصوص عرصے تک انتخابی نشان ختم کرنے کیساتھ جرمانے کی سفارشات بھی پارلیمان کو بھجوائی گئی ہیں، سیاسی جماعتیں قوانین میں نرمی کا فائدہ اٹھاتی ہیں اور بر وقت گوشوارے جمع نہ کروانے کے باوجو با آسانی انتخابی نشان بحال کروا لیتی ہیں، لہذا قوانین مزید سخت بنانا ناگزیز ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کارروائی کا مقصد پارٹیز کو بروقت انٹرا پارٹی انتخابات اور گوشوارے جمع کروانے کا پابند بنانا ہے۔

Comments