چترال میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقے گولن میں امدادی کارروائی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ قدرتی آفات سے نمنٹے کے صوبائی ادارے کے مطابق متاثرین میں ایک ٹن اشیا خوردونوش تقسیم کی گئی ہیں۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بائیس مریضوں کو ضلعی ہیڈ کواٹرز ہسپتال چترال منتقل کیا گیا ہے۔سیلاب سے متاثر ہونے والی شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
Comments
Post a Comment