رکن صوبائی اسمبلی غزن خان اور قومی اسمبلی کے سابق رکن جی جی جمال نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہارکیا ۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ادھر قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے وزیراعظم کو ملک میں مون سون کی بارشوں کے جاری سلسلے کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کئے گئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
Comments
Post a Comment