امریکہ اورچین دوماہ کے وقفے کے بعد تجارتی مذاکرات پھرشروع کرنے پرمتفق

امریکہ اورچین نے دوماہ کے تعطل کے بعدتجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کردیئے ہیں۔
وائٹ ہائوس کے اقتصادی مشیرLarry Kudlow نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ اور چین کے تجارتی حکام کے درمیان ٹیلی فون پرتعمیری بات چیت ہوئی ہے اور اسے مذاکرات کے نئے دور کاآغاز قراردیاجارہاہے کیونکہ فریقین نے ایک سال سے جاری تجارتی اختلافات کے خاتمے کے لئے معاہدہ کرنے پراتفاق کیاہے۔انہوں نے کہاکہ دونوںفریق بالمشافہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کاکہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے کوحتمی شکل دینے کے لئے وقت درکارہوتاہے۔

Comments