ایمریٹس نیشنل بنک کے ساتھ مستقبل میں مزید مستحکم بنائے جائیں گے :مشیرخزانہ

ایمریٹس نیشنل بنک کے پانچ رکنی وفد نے بنک کے چیف ایگزیکٹو افسر فہد ال قاسم کی سربراہی میں خزانے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔مشیر خزانہ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کااظہار کیا کہ بنک کے ساتھ باہمی مفید تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم بنائے جائیں گے۔ بنک کے چیف ایگزیکٹو اور وفد کے ارکان نے اپنے بنک کا تعارف اوربنک کی طرف سے پیش کی جانے والی مالیاتی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ان منصوبوں کیلئے بنک کے تعاون کا خیرمقدم کیاجن کی حکومت مختلف پروگراموں کے تحت منصوبہ بندی کررہی ہے۔

Comments