پختونخوا کے اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کیلئے بیڈز مختص

خیبر پختونخوا حکومت نے خواجہ سراؤں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرکاری اسپتالوں میں الگ بیڈز مختص کردیے ہیں۔
محکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں کو ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خواجہ سراوں کے لئے الگ بیڈز مختص کئے جائیں۔ اس اقدام کے تحت میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں میں خواجہ سراؤوں کے لئے 5 بیڈز مختص کئے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق کیٹیگری اے اور بی میں 4 اور کیٹیگری سی میں 3 بیڈ خواجہ سراؤں کے لئے مختص ہوں گے۔
محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈی ایچ اوز، ایم ایس اور میڈیکل ڈائریکٹرز متعلقہ اسپتالوں میں خواجہ سراوں کے لئے بیڈز مختص کرنے کو یقینی بنائیں۔

Comments