عرب لیگ نے مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے متعدد گھر مسمار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں فلسطینی امور اورمقبوضہ عرب علاقوں کے بارے میں عرب لیگ کے نائب سیکرٹری جنرل سعید ابوعلی نے کہا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل کی فلسطینی عوام کےخلاف جاری منظم جارحیت کا حصہ ہے۔
ادھراسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم کے دوران 16 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت اللحم، الخلیل ' نابلوس' Qalqiliya،تلکرم اور Jenin میں کارروائیاں کی ہیں۔
Comments
Post a Comment