امریکہ نے آبنائے تائیوان کی جانب ایک بحری جنگی جہاز روانہ کیا ہے

امریکہ نے کہاہے کہ ا س نے آبنائے تائیوان کی جانب ایک بحری جنگی جہاز روانہ کیا ہے جو تائیوان کو چین سے جدا کرتی ہے۔
امریکی فوج نے کہاہے کہ ان کی بحریہ اس علاقے کاسفرجاری رکھے گی جہاں جانے کی بین الاقوامی قانون اجازت دیتاہے۔Antietam نامی جنگی جہازایک سو بارہ میل چوڑی آبنائے تائیوان کی جانب روانہ کیاگیاہے۔اُدھر چین پہلے ہی خبردارکرچکا ہے کہ اگرتائیوان کی آزادی کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو وہ جنگ کے لئے تیار ہے۔ اس نے امریکہ پرعالمی استحکام کو نقصان پہنچانے کاالزام عائد کرتے ہوئے خودمختارجزیرے کو ہتھیارفروخت کرنے کی مذمت کی۔

Comments