آئی ایم ایف پاکستان کیلئے قرضے کی ایک ارب ڈالرقسط جلد جاری کردے گا

پاکستان کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مشن کے سربراہ Ernesto Ramirez-Rigo نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے لئے قرضے کی ایک ارب ڈالرقسط جلد جاری کردے گا۔
Ernesto نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قرضے کی فراہمی سے پاکستان میںاقتصادی اداروں کے استحکام میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اقتصادی اصلاحات پرتوجہ مرکوزکررہاہے اورآئندہ سال شرح نمو میں بھی اضافہ ہوگا۔آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہاکہ مالیاتی استحکام کیلئے اقتصادی پالیسیو ں میں تسلسل ناگزیر ہے تاہم آئی ایم ایف کے پروگرام سے پاکستان کواقتصادی طورپرمستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments