موجودہ حکومت صوبے کے عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے:وزیر صنعت بلوچستان

بلوچستان کے صنعت و تجارت کے وزیر حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کے عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ آج لورالائی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ حکومت عوام کو در پیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلع کے عوام کو در پیش مسائل کے حل کیلئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کارلائے گی۔

Comments