خزانے کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بورڈ نے اقتصادی اصلاحی پروگرام کی مدد کیلئے پاکستان کو چھ ارب ڈالر فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے بدھ کی رات ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ہمارا پروگرام معیشت میں عدم توازن کو کم کرنے کے بورڈ کے ترقیاتی منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحاتی ایجنڈا پروگرام کا کلیدی حصہ ہے جس میں مالیاتی اصلاحات کے ذریعے حکومت کے مالی استحکام میں بہتری اور سرکاری قرضوں میں کمی شامل ہیں ۔ انہوں نے عالمی نظم و نسق اور مستحکم اقتصادی مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment