محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد،ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور،مردان ڈویژنوں اورکشمیر میں دور،دور تک گرج چمک کے ساتھ انتہائی شدید بارش کاامکان ہے۔ کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب،قلات، سبی، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژنوں اور گلگت بلتستان میں اکثرمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں شدید بارش متوقع ہے۔راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کل (بدھ) سے شدیدبارش جاری ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دن تک مزیدبارش ہوگی۔ آج (جمعرات) صبح بعض اہم شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور انتیسکراچی تیسپشاور اکتیسکوئٹہ، گلگت اورمظفرآباد اکیساور مری اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ
Comments
Post a Comment