دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کی پانچویں ایشیاعلاقائی کانفرنس کل سےاسلام آبادمیں شروع

دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کی پانچویں ایشیاء علاقائی کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

کانفرنس میں یوگنڈا کی پارلیمنٹ کے سپیکر اور موجودہ صدر' برطانوی پارلیمنٹ کے رکنTweed Jeremy Purvis کے لارڈPurvis ' ملائیشیا کی پارلیمنٹ کی رکن ڈاکٹر نورینی بنت احمد' دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی چیئرپرسنEmilia Lifaka 'دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اکبر خان' گلگت بلتستان کی قانون سازی اسمبلی کے سپیکر فدا محمد ناشاد' آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر اور ممتاز قومی اور عالمی شخصیات' ارکان پارلیمنٹ اور مبصرین شرکت کریںگے۔

کانفرنس کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد علاقائی خوشحالی کے لئے مختلف ملکوں کے پارلیمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن' پارلیمانی سفارتکاری اور جمہوری نظم و نسق کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔

Comments