کل سے ہفتے تک مون سون کی شدید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کل (بدھ) سے ملک بھر میں ہفتے تک مون سون کی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چار دنوں کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژنوں، اسلام آباد اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔منگلہ کی بالائی نہر میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ اور اس کے نشیبی علاقوں میں بھی اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔شدید بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور سرگودھا ڈویژنوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔

Comments