کمشنر مالاکنڈ ریاض خان محسود نے پی ڈی ایم اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب کی ممکنہ صورتحال میں شہریوں کو بروقت غذائی اور غیر غذائی اجناس کی ترسیل یقینی بناکر لوگوں بالخصوص چترال میں مناسب مقدار میں اشیاء کو سٹاک رکھے جبکہ محکمہ صحت ادویات کی مقدار کو بھی یقینی بنائیں وہ اپنے آفس سیدوشریف میں مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں سوات، مالاکنڈ،بونیر، شانگلہ، باجوڑ، اپر دیر، لوئر دیر، اپر چترال او ر لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنروں این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، کانجو بریگیڈ، مالاکنڈ ٹاسک فورس، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام لائن ڈپارٹمنٹس اور پاک فوج کے متعلقہ افسران نے شرکت کی کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ فلڈ کنٹرول روم کو ہر لحاظ سے فعال بنائیں تاکہ عوام سیلاب کی صورت میں شکایت اور معلومات فراہم کر سکے جبکہ ڈسٹرکٹ میں افسران ڈپٹی کمشنر کے اجازت کے بغیر دفتر نہیں چھوڑینگے اور افسرں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہے ریاض خان محسود نے کہا کہ دریائے سوات اور پنجگوڑہ کے کنارے غیر قانونی تعمیرات کی ہر لحاظ سے حوصلہ شکنی کی جائے اور ریور پروٹیکشن ایکٹ پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی سی صاحبان ایمرجنسی اپنے اہداف کا تعین کرے اور ٹیم ورک کی طرح کام کر ے جبکہ ضلعی انتظامیہ دستیاب وسائل اور سہولیات کے علاوہ اپنی کمزوریوں کا بھی جائزہ لیں تاکہ ان کا ازالہ کیا جاسکے کمشنر ملاکنڈ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف دونوں ہر لحاظ سے فعال ہونا چاہیے تاکہ شہریوں کی بر وقت مدد ہو سکے کیونکہ ایک انسان کی جان بھی قیمتی ہے اور ان کا ک ضیان نہیں ہونا چاہیے۔
Comments
Post a Comment