سعودی عرب پر یمنی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، سعودی عسکری اتحاد

سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ایک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی SPA نے بتایا کہ ایران نواز ان باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں سعودی شہر ابھا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ریاض حکومت نے کہا ہے کہ یمنی باغیوں کی اس کارروائی میں کسی ایئر پورٹ یا فوجی تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ یہ عسکری اتحاد مارچ سن دو ہزار پندرہ سے یمن میں صدر منصور ہادی کی حکومت کی بحالی کی کوشش میں ہے۔

Comments