اقوام متحدہ میں پاکستان نے خطے میں دہشت گردی اور منظم جرائم کے درمیان شرانگیز تعلق کے خاتمے کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کے بارے میں ایک مباحثے میںا ظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عالمی امن ہمارے لوگوں سمیت ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کیلئے ناگزیر ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہونے والے ملک کی حیثیت سے پاکستان کا اس ناسور کے خاتمے کیلئے عزم واضح اور غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بین الاقوامی منظم جرائم کے حوالے سے درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے سرحدوں پر سکیورٹی کا موثر نظام ضروری ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری صرف اجتماعی علاقائی اور عالمی کوششوں سے ان مختلف ذرائع کا خاتمہ کرسکتی ہے جو منظم جرائم کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں کی مدد کا باعث بنتے ہیں۔ کا خطے میں دہشت گردی،منظم جرائم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سرحدی کنٹرول کے موثر نظام پر زور
اقوام متحدہ میں پاکستان نے خطے میں دہشت گردی اور منظم جرائم کے درمیان شرانگیز تعلق کے خاتمے کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کے بارے میں ایک مباحثے میںا ظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عالمی امن ہمارے لوگوں سمیت ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کیلئے ناگزیر ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہونے والے ملک کی حیثیت سے پاکستان کا اس ناسور کے خاتمے کیلئے عزم واضح اور غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بین الاقوامی منظم جرائم کے حوالے سے درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے سرحدوں پر سکیورٹی کا موثر نظام ضروری ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری صرف اجتماعی علاقائی اور عالمی کوششوں سے ان مختلف ذرائع کا خاتمہ کرسکتی ہے جو منظم جرائم کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں کی مدد کا باعث بنتے ہیں۔
Comments
Post a Comment