الیکشن کمیشن نے اس ماہ کی بیس تاریخ کو خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
منگل کے روز اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی صدارت میں اجلاس کو بتایا گیا کہ فوج کو حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کیاجائے گا۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کے لئے رکاوٹیں دور کرنے کی غرض سے ان ضلعوں میں دفعہ 144 بھی ختم کر دی گئی ہے۔صوبائی حکومت کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ضلعوں کی سکیورٹی بہتر ہو رہی ہے جس سے انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد میں مدد ملے گی۔
Comments
Post a Comment