وزارت مذہبی امور کا تلاش گمشدہ سیل سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی قیمتی اور دیگر گمشدہ اشیاء کو برآمد کرنے اور حوالے کرنے کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دے رہا ہے۔مکہ سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمد اکرم خان نے اطلاع دی ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی اب تک 5600 ریال سمیت ہزاروں روپے نقدی، اہم دستاویزات اور دیگر اشیاء برآمد کر کے ان کے مالکان کے حوالے کی گئی ہیں۔عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سامان پر اپنا رابطہ نمبر سمیت دیگر معلومات لکھیں تاکہ گم ہونے کی صورت میں ان کی شناخت کی جا سکے۔
Comments
Post a Comment