پاکستانی عازمین حج کو مفت ابتدائی طبی سہولیات کیلئے عارضی ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم

حکومت سعودی عرب میں پاکستان عازمین کو تمام ممکنہ بنیادی طبی سہولتیں مفت فراہم کررہی ہے جس میں طبی مشاورت ' ادویات کی فراہمی اور بیماریوں کی تشخیص کی سہولتیں شامل ہیں ۔یہ بات مکہ میں پاکستان کے میڈیکل مشن کے سربراہ ڈاکٹر سید آصف علی نے   گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ہوں نے کہاکہ مکہ مکرمہ میں حجاج کیلئے 35 بستروں کا ہسپتال قائم کیاگیا ہے جو چالیس بستروں تک قابل توسیع ہے اور مدینہ منورہ میں دس بستروں کا ہسپتال قائم کیاگیا ہے جو پندرہ بستروں تک قابل توسیع ہے۔انہوں نے کہاکہ مریضوں کوان کی رہائش سے حکومت پاکستان کے قائم کردہ ہسپتالوں اور سعودی عرب کے ہسپتالوں تک اوروہاں سے واپس پہنچانے کیلئے طبی آلات سے لیس اٹھارہ ایمبولینسیں دستیاب ہیں۔

Comments