اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شام کے شمال مغربی حصوں میں شہری آبادی کونشانہ بنانے سے متعلق فضائی حملوں کی شدید مذمت


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے شام کے شمال مغربی علاقوں پر جاری فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں شہری آبادی کونشانہ بنایاجارہاہے۔

اُن کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے ایک بیان میں کہاکہ سیکرٹری جنرل نے Idlib کے حوالے سے ستمبردوہزاراٹھارہ کی مفاہمت کی یادداشت پرعملدرآمدکے لئے اپنی ہنگامی اپیل کا اعادہ کیاہے۔

سٹیفن ڈیو جیرک نے شام میں تنازعہ کے تمام فریقوں پرزوردیاکہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اورعالمی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب افرادکو قانون کے کٹہرے میں لایاجاناچاہیے۔

Comments