امریکی شہر نیویارک میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ نعمان سلیمی کو قتل کردیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق 29 سالہ نعمان سلیمی کو جمعے کی رات قتل کیا گیا تھا۔ نعمان کی لاش قتل کے روسرے روز بروکلن اسٹریٹ پر پولیس کو ملی۔
نعمان سلیمی دو دن بعد ٹیکسی سروس چھوڑ کر فارما کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے والا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے قتل سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے پانچ ہزار امریکی ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب نعمان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد اُس کی ٹیکسی بھی چوری کرلی گئی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ مقتول کے والدین کا مزید کہنا ہے کہ نعمان کی کچھ عرصہ بعد شادی تھی۔
ٹیکسی سروس تنطیم کے حکام کا کہنا ہے کہ نعمان کو سر کے پیچھے سے گولی ماری گئی اور اس کی لاش کو ایسے پھینکا گیا تھا کہ کوئی جانور کو بھی نہ پھینکے۔
Comments
Post a Comment