بلوچستان کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو کی سات روزہ مہم آج سے شروع ہوگی۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے صوبائی رابطہ کار راشد رزاق نے آج ریڈیوپاکستان کوئٹہ کو بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے پانچ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے ۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو ان کے گھروں میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کیلئے تقریبا ً نو ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہین ۔جن اضلاع میں قطرے پلائے جائیںگے ان میں نصیر آباد' جعفرآباد اور جھل مگسی شامل ہیں جبکہ کوئٹہ اور قلعہ عبداﷲ میں مہم اس ماہ کی انتیس تاریخ کو شروع ہوگی۔کل سے بنوں ڈویژن میں انسداد پولیو کی تین روزہ خصوصی مہم شروع ہوگی۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا چار لاکھ ساٹھ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئے دوہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا عمل یقینی بنائیں گی۔ پولیو ٹیموں کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔
Comments
Post a Comment