این ایچ اے کا نظام میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای بلنگ کا آغاز

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹھیکیداروں کی سہولت اورشفافیت یقینی بنانے کیلئے ای بلنگ نظام شروع کیا ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد میں نظام کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہاکہ ای بلنگ نظام تحریک انصاف حکومت کے ای گورننس پروگرام کا حصہ ہے جس سے وقت کی بچت ہوگی اور کمیشن مافیا کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے احتساب جاری رکھتے ہوئے سات ارب روپے کی وصولی اورتینتالیس ارب روپے کی آمدن حاصل کی ہے جس سے اس سال 51.25فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ادارے نے قبضہ مافیا سے 448 کنال اراضی بھی واگزار کرائی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت مواصلات صاف اورسرسبز پاکستان مہم میں بھی حصہ لے رہی ہے اور یکم سے 14 اگست تک لاکھوں پودے لگائے جائیںگے۔

Comments