فرانس نے اسمگل شدہ قیمتی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیے

فرانسیسی حکومت نے اسمگل کیے گئے قدیمی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیے ہیں۔ یہ قیمتی نوادرات فرانسیسی کسٹم حکام نے تیرہ برس قبل پیرس کے ہوائی اڈے پر ضبط کیے تھے۔ جو نوادرات پاکستان کو لوٹائے گئے ہیں، اُن میں سےکچھ چار ہزار سال قبل از مسیح کے دور کے ہیں اور ان کا تعلق مہرگڑھ اور سندھ تہذبیوں سے بتایا گیا ہے۔ ان نوادرات کی مجموعی تعداد ساڑھے چار سو ہے جبکہ ان کی مجموعی مالیت ایک لاکھ انتالیس ہزار یورو سے زائد بتائی گئی ہے۔

Comments