آئی ایم ایف کی معیشت کے استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف کی ہے ۔ان خیالات کااظہار جی سیون ملکوں سے تعلق رکھنے والے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سٹیٹ بنک کے گورنر رضا باقر سے واشنگٹن میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے معاشرے کے پس ماندہ طبقوں کیلئے سماجی تحفظ کے پروگراموں پرحکومت کی توجہ اور حالیہ بجٹ میں اخراجات میں کمی اور ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔مشیرخزانہ اورگورنر سٹیٹ بنک نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان میں جاری اصلاحاتی عمل اور اس پرکامیابی سے عمل درآمد کے بارے میں حکومت کے پختہ عزم سے آگاہ کیا ۔

Comments