حکومت غذائی قلت اور خوردنی اشیا میں ملاوٹ کے مسئلےسےنمٹنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غذائی قلت اور خوردنی اشیا میں ملاوٹ جیسے مسائل سے نمٹنے کےلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
 وہ اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹرNeil Buhne سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
 حکومت کے احساس پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کے اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تکنیکی معاونت کوسراہا۔
 بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے پر وزیراعظم نے کہا کہ آبادی کا مسئلہ بنیادی صحت کی نگہداشت اور بنیادی تعلیم سے منسلک ہے اس لئے حکومت ان شعبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ضم کئے گئے قبائلی علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی ایک اور اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ضم ہونے والے علاقوں کی بہتری کےلئے پہلی بار بہت   زیادہ فنڈز مختص کئے
ہیں۔
عمران خان نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اس کے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کےلئے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔
 ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور ماضی میں نظر انداز کئے جانے والے مسائل کے حل کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے منجمد معاشی شرح نمو کے مسئلے سے نمٹنے ،صحت کی نگہداشت کو بہتر بنانے اور 10 بلین ٹری سونامی اوراحساس پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کوسراہا۔

دریں اثنا بھارت کےلئے پاکستان کے نامزد سفیر معین الحق نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سےملاقا ت کی
خارجہ سیکرٹری سہیل محمود  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Comments