ایران نے دوہزار پندرہ میں طے پانے والے ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لئےفرانسیسی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے اعلیٰ سفارتی مشیر ایمانوئل بون نے تہران میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات کی جس میں مسئلے کے حل اور ایران،امریکہ کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایمانوئل بون کا دورہ ایران فرانسیسی صدر کے امریکی صدر ٹرمپ سے ہفتے میں دوسری مرتبہ ٹیلی فونک رابطے کے بعد عمل میں آیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کشیدگی میں کمی لانے اور ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے لئے فرانس کی کوششوں کو سراہا ہے۔

Comments
Post a Comment