افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے دو ہفتوں میں جرمنی میں شروع ہونگ

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے دوہفتوں میں جرمنی میں شروع ہوںگے۔

امن امور کے بارے میں افغانستان کے وزیر مملکت Abdul Salam Rahimi نے متحارب فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات سے پہلے تشدد کم کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے پندرہ رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کیلئے مختلف فریقوں سے مشاورت شروع کردی ہے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کریگی۔

افغانستان کے وزیر مملکت کے امن مذاکرات سے متعلق حالیہ بیان پر طالبان نے فوری طور پر کوئی اور عمل ظاہر نہیں کیا۔

Comments