محکمہ موسمیات کے سیلاب سے خبردار کرنے والے لاہور مرکز نے مون سون کے حالیہ موسم اور مغربی ہوائوں کی وجہ سے موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں غیر معمولی سیلابوں کے بارے میں اہم پیشگوئی کی ہے۔راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنوں اور خیبرپختونخوا سمیت تمام بڑے دریائوں کے قریبی علاقوں میں آج (ہفتہ) سے آئندہ جمعہ تک درمیانی اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق منگلا کی بالائی نہر میں شدید جبکہ دریائے راوی، چناب اور ڈی جی خان ڈویژن کے ندی نالوں میں نچلے اور درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور کے اضلاع میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
Comments
Post a Comment