پشاور کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی صدر کے اندرون بازاروں میں کارروائی

پشاور کنٹونمنٹ ایکزیکٹیو افیسر رانا خاور کی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی صدر میں واقع کباڑی بازار،بابو محلہ،لیاقت بازار،گورا بازار،ٹیپو سلطان روڈ سمیت سنہری مسجد روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے قریشی سپر سٹور، ہوٹلوں،دودھ فروشوں،چائے ہوٹل،نانبائی،جنرل سٹور،جوس فروش،پھل سبزی فروش کے دوکانوں کا دورہ کیا۔کارروائی کے دوران دکانوں میں صفائی صورتحال،سرکاری نرخنامے،زائد المیعاد اشیاء اور بائیو ڈیگریڈیبل بیگز کی دستیابی سمیت غیر معیاری سی این جی سلینڈر وغیرہ چیک کئے۔ناقص صفائی صورتحال،کم وزن روٹی مہنگے داموں بیچنے،رنگدار پتی کے استعمال،جوس کے لئے خراب پھل استعمال کرنے پر 12 دوکانداروں کو گرفتار کرکے نانبائی کی دوکان اور ہوٹل کو سیل کردیا۔ان افراد میں نانبائی،ہوٹل،جنرل سٹور،جوس فروش ودیگرشامل ہے جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔شکایات موصول ہورہی تھی کہ اندرون بازاروں میں ہوٹلوں میں ناقص خوراک اور نانبائی مقرر کردہ وزن میں من مانے نرخوں پر روٹی بیچتے ہے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔دوکانداوں کو ہدایات جاری کئے کہ دوکانوں میں ہر قسم کے کام کے دوران سرجیکل ٹوپی اور گلوز کا استعمال کریں تاکہ مہلک بیماریوں سے 
بچاجاسکے۔ جبکہ قریشی سپر سٹور میں خراب فریزر کو تبدیل کرنے کے لئے ہدایات جاری کردیئے۔


کینٹ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کینٹ کے بازاروں میں ہوٹلوں و دیگر دوکانوں کیخلاف کارروائیاں بلاتعطل جاری رکھے گی جس 
میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔ 

Comments