اپوزیشن کے جلسوں کیلئے راستوں کی بندش، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے جلسوں کیلئے راستے بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ریلیوں کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کو پرامن ریلیاں کرنے دی جائیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مطابق ریلیاں ہی اپوزیشن کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ریلیوں سے پتا چلے گا کہ اپوزیشن کے پاس سٹریٹ پاور نہیں، عوام اپوزیشن سے تنگ ہیں۔

Comments